ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو پچھاڑ دیا۔۔۔۔کونسا خطرناک ہتھیار بنانے والادنیا کا چوتھا ملک بن گیا؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دنیا بھر میں تھرمل دوربین بنانے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نے تھرمل دوربین بنا کر دنیا کے ان چار ممالک میں اپنا نام شامل کروا لیا ہے جو اس حیرت انگیز ایجاد کو استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بھارت اب تک تھرمل دوربین ایجاد نہیں کر سکا اور اس ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہے، بھارت امریکہ ساختہ تھرمل دوربینوں کو استعمال کر رہا ہے۔ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کے حربی آلات غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں پاکستانی کمپنی نے پہلی مرتبہ اندھیرے میں دشمن کو نشانہ بنانے والی دوربین کو متعارف کرایا ہے۔تھرمل دوربین انسانی درجہ حرارت کی شناخت کرکے دشمن کو نشانہ بنانے والی تھرمل بائینوکیلریا حرارتی دوربین جو ڈھائی کلومیٹر تک انسان کو اور چار کلو میٹر تک کسی بھی گاڑی کو رات کے اندھیرے میں دیکھ سکتی ہے اس سے نہ صرف دشمن کی حرکت کو دیکھا جا سکتا ہے بلکہ ائیر کرافٹ سے فائر کرکے دشمن کے عزائم کو ناکام بھی بنایا جا سکتاہے اس دوربین کو پاکستان کمپنی شبلی نے متعارف کرایا ہے اس سے قبل فرانس اور امریکہ کی دوربین کو استعمال کیا جاتا تھا۔
عالمی دفاعی نمائش میں اندھیرے میں دیکھنے والی دوربین کی طرح پاکستانی اسلحہ اور ٹینک بھی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں پاکستان کے نجی ادارے نے دفاعی مصنوعات میں یو اے وی ڈورن طیارہ آئیڈیاز متعارف کرا دیا یہ ڈرون دشمن کی حکمت عملی سے آگاہ رکھتا ہے اورسترہ ہزار فٹ کی بلندی پر رات کی تاریکی میں بھی پندرہ گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔
دفاعی نمائش میں حمزہ آٹھ بائے آٹھ ایم سی وی نامی بکتر بند کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جس نے دفاعی نمائش آئیڈیاز میں دھوم مچا رکھی ہے اس بکتر بند کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اندر تیرہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہیں اور اس میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جسے بکتر بند میں بیٹھنے والے افراد اندر سے ہی آپریٹ کرسکتے ہیں دفاعی ماہرین کے مطابق یہ نیٹو کے تمام اسٹینڈرز پر پوری اترتی ہے۔
آئیڈیاز دو ہزارسولہ میں پاکستانی کمپنی نے ایسا خصوصی پینٹ بھی تیار کیا ہے جو دھماکے کے باوجود عمارت کوگرنے نہیں دیتا یہ پینٹ ایک محفوظ ترین شیڈ کے طور پر کام کرتا ہے ماہرین کے مطابق یہ اتنا مضبوط ہے کہ اگر اسے مرغی کے انڈے پر لگایا جائے تو وہ پتھر بن جائے گا اسی پینٹ نے کراچی میں ایک غیر ملکی قونصل خانے کو محفوظ بنا رکھا ہے کانسائی نامی پینٹ بنانے والی کمپنی کا کہنا تاجرہوں یا عام انسان، سکیورٹی ادارے ہوں یا عسکری ادارے یہ پینٹ سب ہی کیلئیایک محفوظ ذریعہ بن سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…