جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایل او سی پر ایک بار پھر جنگ کا منظر

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر تمام قوانین کو پس پشت رکھتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے ۔ دونوں اطراف سے فائررنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر تمام قوانین کو پس پشت رکھتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے ۔ دونوں اطراف سے فائررنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارت نےلائن آف کنٹرول پہ 7سیکٹرز ر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج شاہ کوٹ ، جوڑا، بٹل ۔ کریلہ سیکٹر ، باغ بکگسر،تتہ پانی سیکٹرزمیں فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی مسلسل جوابی کارروائی جاری ہے ۔ پاک فوج بھارتی مورچوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ نیلم میں مسافر بس پر گولہ کرنے سے 4افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں ۔ شہدا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے ۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سکول بھی بند کر دئیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فو ج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔ رواں ماہ 19 نومبر کو بھی ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے، اسی روز 6 بھارتی فو جی مارے گئے تھے ۔ گذشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی جن میں سے ایک فوجی کی لاش کے متعلق بتایا گیا کہ وہ ’مسخ شدہ‘ تھی، تاہم پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فوجی کی لاش کو مسخ کیے جانے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی تردید کی۔ رواں ماہ 18 نومبر کو بھارتی بحریہ کی جانب سے بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تاہم پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ‎

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…