جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

اللہ اکبر ۔۔۔۔۔۔’’قیامت کیسی ہوگی؟‘‘ اللہ تعالیٰ نے زمین پر ہی لوگوں کو نظارہ کروا دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) قیامت کا منظر کیسا ہوگا؟ یہ بات اللہ رب العزت نے نیوزی لینڈ میں حالیہ آنے والے زلزلے سے ہی دنیا میں لوگوں کو دکھا دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈ میں پیر کی رات آنیوالے خوفناک زلزے نے ملک کے شمالی مشرقی سمندری علاقے میں ایسا لرزہ خیز منظر پیدا کر دیا کہ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ امریکی ٹی وی CNN کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے شمالی مشرقی ساحل زلزلے کے بعد اوپر کی جانب اٹھ گئے ہیں اور وہ علاقے جو پہلے زیر آب تھے اب ریتلے میدان جیسے نظر آرہے ہیں ، جہاں ہر طرف تباہ و برباد سمندری بناتات اور مردہ سمندری جانوروں کی لاشیں بکھری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ اوسطاً 6 فٹ تک بلند ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں وسیع و عریض ساحلی علاقے پانی سے ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ زلزلے پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 7.8 شدت کے سب سے بڑے جھٹکے نے سمندر کی تہہ میں غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس زلزلے کی اکثر لہریں افقی سمت میں پیدا ہوئیں لیکن کچھ شدید جھٹکے عمودی سمت میں بھی رونما ہوئے جس کے نتیجے میں سمندر کی تہہ اوپر کی جانب اٹھ گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال مزید ماحولیاتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے، خصوصاً سمندری حیات بڑے پیمانے پر ختم ہو جائے گی اور سمندری نباتا ت بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔ ان خوفناک تبدیلیوں کے اثرات آنیوالی کئی دہائیوں تک دیکھے جائیں گے۔

04

CHRISTCHURCH, NEW ZEALAND - FEBRUARY 23: Rescue workers search for survivors on February 23, 2011 in Christchurch, New Zealand. The 6.3 magnitude earthquake - an aftershock of the 7.1 magnitude quake on September 4 - struck 20km southeast of Christchurch at around 1pm local time, with initial reports suggesting damage and fatalities far exceeding the initial quake. (Photo by Martin Hunter/Getty Images)

161118153138-seabed-pic-p-exlarge-169

CHRISTCHURCH, NEW ZEALAND - FEBRUARY 23: Bus covered in building debris on February 23, 2011 in Christchurch, New Zealand. The 6.3 magnitude earthquake - an aftershock of the 7.1 magnitude quake on September 4 - struck 20km southeast of Christchurch at around 1pm local time, with initial reports suggesting damage and fatalities far exceeding the initial quake. (Photo by Martin Hunter/Getty Images)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…