پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

جنرل راحیل شریف نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی ) آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشنز کے دوران قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اپنی سر زمین سے دہشتگردوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ہدف کے قریب پہنچ چکے ہیں،پاکستان آرمی اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دینگے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا انہیں سٹیبلائزیشن آپریشنز، عارضی بے گھر افراد کی واپسی اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ عارضی بے گھر افراد کی واپسی کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے بے گھر افراد کی بلا رکاوٹ اور بروقت واپسی کیلئے تمام متعلقہ افراد کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ عارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ وقت کے اندر 2016 کے اختتام سے قبل مکمل کی جائے ۔ جامع بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کے حصے کے طور پر بحالی کے اہم منصوبوں کابھی اس موقع پر افتتاح کیا گیا ۔ 84 کلو میٹر طویل بنوں میران شاہ غلام خان روڈ بھی کھول دی گئی یو ایس ایڈ کے فراہم کردہ فنڈز سے ایف ڈبلیو او نے اس سڑک کی تعمیر مکمل کی ۔ یہ سڑک افغانستان کیلئے مختصر ترین تجارتی روٹ بنے گی اور بنوں اور غلام خان باڈر پوسٹ کے درمیان سفر کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم ہو کر ڈیڑھ گھنٹہ رہ جائیگا اس سڑک کے ساتھ وسطی ایشیاء تک ہر قسم کے آمد ورفت کیلئے افغانستان کیلئے 705 کلو میٹر طویل سٹریٹجک سنٹرل ٹریڈ کوریڈور مکمل کی گئی ہے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر یونس خان سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر فاٹا الیون اور یونس خان الیون کے درمیان افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں فاٹا سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشنز کے دوران قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اپنی سر زمین سے دہشتگردوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ہدف کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے قبائلی عوام کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خطے میں امن واستحکام کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے پر انہیں سراہا۔ آرمی چیف نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی اور حکومت قبائلی عوام کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دینگے ۔ قبائلی عمائدین نے علاقہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے ، امن کے قیام اور معیاری تعمیراتی کام یقینی بنانے پر آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں جنرل راحیل شریف اور بیگم راحیل شریف نے چغملائی جنوبی وزیرستان میں نئے قائم شدہ آرمی پبلک سکول کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان علاقوں میں تعلیم کے شاندار معیار پر اساتذہ اور طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف نے اہل علاقہ کی طرف سے اپنے بچوں کو سکولوں میں بھجوانے میں دلچسپی کے اظہار کوبھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم سے ہی ہماری مستقبل کی نسلیں ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتی ہیں ۔ میران شاہ کے دورے کے دوران بیگم راحیل شریف نے مقامی خواتین کے بڑے اجتماع میں شرکت کی،انہوں نے قبائلی خواتین کی قربانیوں کو سراہا اور دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے انکے مسائل سنے ۔ قبل ازیں جنرل راحیل شریف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے انکا استقبال کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…