منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ترک سفیر کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست،عمران خان نے باضابطہ اعلان کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترک سفیر کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست،عمران خان نے باضابطہ اعلان کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا کیس جب تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ بنی گالا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی لیکن ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم نہیں کر سکتے۔ حکومت کے ا?مرانہ رویے کے بعد ہمارا پارلیمنٹ جانا نہیں بنتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم نہ کرنے کی وجہ وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں، انھیں وزیر اعظم نہیں ہونا چاہیے۔ نواز شریف کو پہلے خود کو تلاشی کیلئے پیش کرتے ہوئے سات مہینے قبل ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ جمہوریت میں وزیر اعظم کے پاس کوئی اخلاقی جواز ہی نہیں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز لیگ اب فلیٹس کے بارے میں نئی کہانی سامنے لے کر ا?ئی ہے۔ نئی کہانی رائیونڈ سے دبئی اور دبئی سے قطر پہنچ گئی ہے۔ واضح ہو گیا ہے کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے مزید جھوٹ بولنا پڑتے ہیں۔ سماعت شروع ہو گی تو سارے جھوٹ سامنے آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…