اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ اہم ملک کا جہاز پاکستان پہنچ گیا ۔۔۔ آئندہ 24گھنٹوں میں کیا کام ہونےجا رہا ہے ؟

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی برآمد کے لیے پہلا تجارتی قافلہ اور ایک چینی بحری جہاز گوادر کی بندر گاہ پہنچ گیا۔سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک چینی بحری جہاز لنگر انداز ہوچکا ہے جبکہ ایک اور جہاز کے آئندہ 24 گھنٹوں کے دورانآنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ دوسرا تجارتی قافلہ بھی جلد گوادر بندرگاہ پہنچنے کا امکان ہے۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح( آج) اتوار کو پر وقار تقریب میں ہوگا جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور 15 ممالک کے سفرائ￿ شریک ہوں گے۔ گوادر پریس کلب کے باہر ریلی کے منتظمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک خطے خاص طور پر بلوچستان کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ یہ ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سی پیک کی مخالفت کررہے ہیں وہ گوادر کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ ایک مقرر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ گوادر سی پیک کا مرکز ہے کیوں کہ اس سے غربت کا خاتمہ اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے‘۔مقررین نے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ مسلح افواج کے تعاون کے بغیر اقتصادی راہداری مکمل نہیں ہوسکتی تھی۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کونسل گوادر کے عوام کے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…