منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان پرحملہ، 13سال بعد بھارت نے کون سے ہتھیار استعمال کرنا شروع کردیئے،پاکستان کاشدیدردعمل

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو ترجما ن دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شاہکوٹ اور جورا سیکٹر میں گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھارہا ہے، بھارتی فوج نے 13سال بعد ایل او سی پر توپ خانہ استعمال کیا ، ایسے واقعات کشیدگی میں اضافے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے خطر ے کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے،

وہ ایل او سی پر2003 کے سیزفائرمعاہدے،عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارت ایل او سی اور ورکنگ با?نڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے، دو ماہ میں بھارتی جارحیت سے 26شہری شہید اور 107زخمی ہوئے۔ ہم اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں،بھارت بھی اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری تک رسائی دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…