راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں اور گوجرانوالہ میں جاری فوجی مشقوں کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کھاریاں اور گوجرانوالہ میں جاری فوجی مشقوں کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے رات کو فیلڈ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔ فیلڈ مشقیں وسطی و جنوبی کمانڈ کے تحت جاری ہیں۔مشقوں کا مقصد آپریشنل منصوبہ بندی اور تیاری کو بہتر بنانا ہے۔سینٹرل کمانڈ کی پیدل فوج اور پنجاب رینجرز نے بھی مشقوں میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی بہترین تربیت ، پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈر گرجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق ، کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر درانی اور لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ بھی موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف رات کے اندھیرے میں کہاں پہنچ گئے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان



















































