اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کے جنرل حمید گل اور عمران خان پر سنگین الزامات۔۔ حمید گل کے بیٹے میدان میں آگئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ حمید گل نے بلاول بھٹو زرداری کے ان کے والد کے خلاف الزامات کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ میرے والد نے کیا کمایااس کے بارے میںتو پوری دنیا جانتی ہے آپ اپنی کہیں کہ آپ کے والد نے کیا کچھ کمایاہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کی گھوٹکی میں ان کے والد کے خلاف تقریر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کون تھے اور کیا تھے یہ سب کو معلوم ہے ،بلاول بتائیں کہ ان کے والد نے کیا کمایا ہے ؟ ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کی والدہ میرے والد کی بہت عزت کرتی تھیں مگر بلاول جواب دیں کہ ان کے والد نے اپنے دور حکومت کے 5سالوں میں اپنی بیوی کے قاتلوں کیو ں نہیں پکڑا ۔عبداللہ حمید گل نے بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی خدمات کی دنیا معترف ہے اس لئے ان کے خلاف بات کرنے سے پہلے ذرا سوچ لیں کہ کیا بول رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ گھوٹکی کے جلسے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل نے ان کی والدہ کیخلاف سازش کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ جلسے میں عمران خان اور جنرل حمید گل کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران آپ میرے والد کے بارے میں تو باتیں کرتے ہیں مگرذرا یہ بھی بتائیں کہ آپ کے والد اکرام اللہ نیازی نے کیا کیا ؟ ان کا کہنا تھا کہ جنرل حمید گل اور عمران خان نے میری والدہ کے خلاف سازش کروائی ۔
اس حوالے سے 2011میںلیا گیا عبدلستار ایدھی کا ایک انٹرویو بھی موجود ہے جس میںانہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں حمید گل اور عمران خان میرے پاس آیا کرتے تھے اور وہ محترمہ کی حکومت کو گرانے میں میری مدد چاہتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…