اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع لیں گے یا نہیں ؟ سابق جنرل نے اہم انکشاف کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر سیفران اور سابق جنرل غلام قادر بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے ریٹائر منٹ کے بعد گھر چلے جائیں گے۔ سابق جنرل نے اپنے ایک انٹریو میں بتایا کہ میں انہیں بخوبی جانتا ہوں اس لئے وثوق سے یہ بات کہہ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل (ریٹائرڈ) غلام قادربلوچ نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ کی بنیاد پر بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی ماضی میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کی حکومت ختم کر کے گورنر راج کے حامی تھے۔
جنرل ریٹائرڈ غلام قادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ماضی میں بھی سانحہ بلوچستان کی بنیاد پر گورنر راج لگایا گیا تھا ۔ مگر میں نے تب بھی اس کی حمایت نہیں کی تھی اور اب بھی اس کی حمایت نہیں کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت جنرل پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف کراچی اور کوئٹہ میں میرے ساتھ رہے ہیں میں ان دونوں کو بخوبی جانتا ہوں اور اسی بنیاد پر کہتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہت پروفیشنل آدمی ہیں اور اچھے فوجی ہیں۔ وہ نہ تو توسیع کے حق میں ہیں اور نہ ہی توسیع لیں گے۔ غلام قادر بلوچ نے کہا کہ میں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سنیارٹی کی بنیاد پر اگلے آرمی چیف کا انتخاب کیا جائے اور حکومت اور فوج کے مابین کسی بھی قسم کا تناؤ پیدا نہ ہونے دیا جائے ۔
ان کے ہمراہ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم٬ سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگر صحافی بھی تھے۔ انہوں نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناقص سیکورٹی کے باعث پیش آیا۔ سانحہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ اس واقعہ کے ذمہ دار نہیں۔ پولیس افسران کی ناقص کارکردگی اور سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…