فیصل آباد ( آئی این پی)صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناا للہ خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ وفاق اور پنجاب پر چڑ ھا ئی کر رہا تھا اس کی پیش قدمی روکنا انتہا ئی ضروری تھا وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے 8ہزار مسلح پٹھا نوں کو ساتھ لیکر پنجاب پر حملہ کیا یہ کسی وزیر اعلی کو زیب نہیں دیتا پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں پٹھان اربوں روپے کا کاروبار کر رہے ہیں وہ ہما رے بھا ئی ہیںآج پٹھا نوں کو پنجاب سے سیا سی طلاق ہو گئی پوری دنیا میں پا کستان کی جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے۔ وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گز شتہ تین سال سے پی ٹی آئی نے ملک کو یرغمال بنا یا ہوا ہے جس پاکستان کی معیشت تباہ ہو ئی اور ملکی ترقی کا عمل رک گیا ہماری حکو مت انہیں برداشت کر تی رہی اب یہ لوگ پا کستان کے دارلخلافہ اسلام آباد پر کر ینیں اور بلڈوزر لیکر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ پرویز خٹک اس لشکر کے سپہ سالار ہیں۔ انکی پیش قدمی کنے کے لیے پنجا ب انتظا میہ نے حفا ظتی تدا بیر کے تحت صرف آنسو گیس کا استعمال کیا۔کسی قسم کی لا ٹھی چارچ یا پلاسٹک کی گو لیوں کا استعمال نہیں کیا۔پرویز خٹک بتا ئیں کہ کیا کو ئی اپنے گھر پر اس طرح حملہ آور ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کار کنوں کو بنی گالہ مسلح ہو کر آنے کا کہا تھا یہ احتجاج کر نے کا کون سا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لا ہور جا نے وا لے تمام راستے ملک کی عوام کے لیے کھلے ہیں۔ تھوڑی چیکنگ کے بعد انہیں بھی نہیں روکا گیا۔صرف شر پسند عناصر کے لیے حفا ظتی اقدامات کے تحت بند کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے پنجاب اور خیبر پختوں خواہ کے درمیان تفریق پیدا کر نے کی کو شش کی اب عمران خان کا اصل چہرہ پٹھا نوں کے سا منے آگیا۔
’’ہم نے پٹھانوں کو سیاسی طلاق دیدی ہے‘‘ جانتے ہیں یہ بیان کس (ن) لیگی وزیر نے دیا؟ بڑی خبر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































