جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا چوہدری نثار کو اہم پیغام

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چودھری نثار سے سوال پوچھتا ہوں کہ یہ سارا کچھ کیوں ہورہا ہے، ہم یہ سب اس لیے کررہے ہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں رنگے ہاتھ پکڑا جاتاہے ، چوہدری نثار بتائیں کیسے آپ کا ضمیر مانتا ہے کہ آپ کرپٹ آدمی کیلئے کام کررہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ نے ان سے کہاکہ وہ جواب دیں ، چوہدری نثار ایک کرپٹ آدمی کا کیسے دفاع کررہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پرویزرشید کوئی بچہ نہیں ٗاسٹوری دیکھے ٗسوچے سمجھے بغیر رپورٹر کو کیسے بھیج دی؟ ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انساف عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید کوئی بچہ تو نہیں ، ٹی وی پر آکر تو بڑی دیر سے (ن )لیگ کی نمایندگی کررہے ہیں،
کیسے ہوگیا کہ اس طرح کی اسٹوری اور دیکھے سوچے سمجھے بغیر رپورٹر کوبھیج دی؟عمران خان نے کہا کہ کوئی مان سکتا ہے کہ پرویز رشید کو پتہ ہی نہیں تھاکہ جو اسٹوری آگے بھیج رہا ہے وہ مودی کاموقف ہے ، اب تو اس پر اور زیادہ تفتیش کی ضرورت ہے ، کون ذمہ دار تھا ، کیا پرویز رشید خود یہ اسٹوری آگے بھیج سکتا تھایا اس کے پیچھے شاہی خاندان تھا۔عمران خان نے کہاکہ شاہی خاندان اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے، یہ اسٹوری فیڈ کی گئی ہے اور پتہ چلوانا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے ، چودھری نثار سے سوال پوچھتا ہوں کہ یہ سارا کچھ کیوں ہورہا ہے، ہم یہ سب اس لیے کررہے ہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں رنگے ہاتھ پکڑا جاتاہے ،

چوہدری نثار بتائیں کیسے آپ کا ضمیر مانتا ہے کہ آپ کرپٹ آدمی کیلئے کام کررہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ نے ان سے کہاکہ وہ جواب دیں ، چوہدری نثار ایک کرپٹ آدمی کا کیسے دفاع کررہے ہیں ٗ لال حویلی کو کیوں بند کیا وہ تو صرف شیخ رشید کا سگار ہی ہتھیار تھا ، علی امین کی جان کو خطرہ ہے ، اسے دھمکیاں ملی ہوئی ہیں ، ہم اپنی خواتین ، بچوں اور اہل خانہ کو بلارہے ہیں ، بندوقوں والوں کو کیسے بلاسکتے ہیں؟عمران خان نے کہا کہ اگر آپ ایک صوبے کوباقی ملک سے کاٹ دیں گے تو کیا اس کا وزیراعلیٰ بولے گا نہیں، ن لیگ بھی اسمبلی میں کہتی ہے کہ سی پیک میں خیبر پختونخوا کو ٹھیک حصہ نہیں ملا ، دونوں بھائیوں نے خود چین جاکر فیصلے کرلیے ، آپ خود چھوٹے صوبوں میں تعصب پیداکررہے ہیں ، ہم نے کبھی بھی بندوقوں کی سیاست کی نہ مارپٹائی کی ، کبھی سنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی سیاسی مخالف کو مار پڑوائی ہو۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے، مشرف کی آمریت اس سے بہتر تھی ٗ آپ کے دعوے اور زمینی حقائق میں میل نہیں ہے، چوہدری نثارعلی خان آپ نے نواز شریف کو نہیں اللہ کو جواب دینا ہے ، جب دس لاکھ لوگ شہر میں آئیں گے تو لاک ڈاؤن تو ہوجاتاہے ٗہم جو کررہے ہیں وہ تو حق ہے یہ جو کررہے ہیں وہ قانون کے خلاف ہے ، اگر نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو ہمارا احتجاج جشن بن جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…