منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، ساتھی میدان میں آگئے، کہاں کہاں حملے کریں گے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخبردار کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘نے ائرپورٹس پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ائرپورٹ حکام کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہوائی اڈوں کو ٹارگٹ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ تیار کیا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے حملے کی منصوبہ بندی کی ہے،تمام کمشنزر اور ریجنل پولیس افسران ائرپورٹس کا دورہ کریں اور سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں۔مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور محکمہ داخلہ کو رپورٹ کریں۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب میں دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر انتقام لینے کیلئے ن لیگی قیادت کو نشانہ بناسکتے۔مراسلے میں مزید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ را کے دہشتگردوں کی جانب سے ائیر پورٹس کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، لہذا ائیرپورٹس کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی کے سا تھ ساتھ سیاست دانوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔دہشت گردی کی روک تھام کیلئے نیکٹا نے رینجرز ،پولیس سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلے کی کاپی بھجوادی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھینیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…