پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارت نے پھر حملہ کر دیا ، پاک فوج کے جواب نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پھر حملہ کر دیا ، پاک فوج کے جواب نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے، بھارت باز نہ آیا پھر حملہ کر دیا ، ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ صبح 7بج کر 40منٹ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق بھارتی فوج کی جانب سے ایل سی شاہ کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ صبح 7بج کر 40سے جاری ہے ۔پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کی توپوں کو خاموش کر ا دیا ہے ۔ ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک 4سالہ بچی شہید جبکہ 5افراد زخمی ہوئے تھے۔
جبکہ قبل ازیں سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرچارواہ سیکٹرمیں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔پنجاب رینجرزکی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی۔ذرائع کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرچارواہ سیکٹرمیں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 افرا زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پنجاب رینجرزکی جانب سےفائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا گیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا گیا ۔واضح رہے کہ لائن آف کنڑول کے مختلف سیکٹرزپر گزشتہ دنوں بھارت نے ایک بارپھر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں دوطالبات سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول کے مختلف سیکٹرزمیں ایک مرتبہ پھربلااشتعال فائرنگ کی ہے بھارتی گولہ باری کی وجہ سے لائن آف کنڑول کے مختلف علاقوں میں 2طالبات ،ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں
＀￿

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…