اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، پشاور موٹر وے کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2نومبر کا پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد میں پشاور موٹر وے کو برھان کے مقام سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبرکو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنالی۔ذرائع کے مطابق 2نومبرکواسلام آباد میں دھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں گرفتاریوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کیلئے 2نومبرکواسلام آبادمیں بڑا سیاسی شوکرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ پنجاب بھرمیں گرفتاریوں کے ڈر سے سرگرم پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ہوچکی ہے۔راستے بندہونے کے سبب پنجاب ،سندھ اور دیگرصوبوں سے آنے والے قافلوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے میں کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی 2نومبرکو اسلام آباد کے احتجاج میں علامتی شرکت ہی کریں گے۔ا ن حالات میں اسلام آباد دھرنا اور شہرکو بندکرنے کیلئے مطلوبہ افرادی قوت میسر نہیں آسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2نومبرکواسلام آباد دھرنا ممکن نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی بنالی ہے اورضلعی وصوبائی قیادتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین کی ہدایت پرہرصورت میں 2نومبر کو اسلام آبادپہنچیں گے۔اگرکسی شہرمیں کسی قافلے کوروکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں دھرنا دے دیا جائیگا ۔
موٹر وے کو ہنگامی بنیادوں پر بند کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
بغیر لائسنس 17 سال تک ائیرلائن کے طیارے اڑانے والا سابق پائلٹ گرفتار، 20 لاکھ ڈالر بھی تنخواہ حاصل...



















































