منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنی گالہ پر پولیس کی چڑھائی، کارکنوں کی گرفتاریاں،صحافی بھی زدمیں آگئے ،ایک شدید زخمی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں بنی گالہ کے اطراف صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کردیا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا، پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدصحافی بھی زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اطراف میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی،

کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جواباً پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے، جس سے صحافی بھی متاثر ہوئے۔پولیس نے بنی گالہ کے اطراف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی، اس دوران شدید لاٹھی چارج بھی کیا گیا، جس کی زد میں صحافی بھی آگئے اورایک نجی ٹی و ی کے رپورٹر مدثرکوسراورکمرپرشدید زخم بھی آئے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے، کئی افراد کو پولیس وینز میں بٹھاکرنامعلوم مقام پرپہنچادیاگیاہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…