بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

بس بہت ہوگیا! حکومت نے عمران خان کو باضابطہ طورپر بڑی پیشکش کردی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں ، ملک حالت جنگ میں ہے ، اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات درپیش ہیں ، تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات ہوں گی، شہداء کی میتوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر رکھ کر آبائی علاقوں کو پہنچانا افسوسناک ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جو جنگ ہمسایہ ملک میں لڑی جا رہی تھی پرویز مشرف نائن الیون کے بعد اس جنگ ہمارے آنگن میں لے آئے ، آج پاکستان کے مسلح افواج ان دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہی ہے ، پچھلے ڈھائی سالوں سے اس جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاک فوج کے سینکڑوں جوانوں نے شہاد ت پا کر قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروایا، آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد گھروں کو واپس پہنچ چکی ہے ، کراچی کا امن بحال ہواہے ،

جرائم میں کمی ہوئی ہے ، شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، بھارت کو سرحدوں پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ، حالات ابھی بہتر ہوئے ہیں مکمل ٹھیک نہیں ہوئے ، دہشت گردوں نے اپنی سٹریٹجی تبدیل کی ہے ہمیں بھی ان سے ایک قدم آگے رہ کر سوچنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات چند مہینوں یا سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھ کر ایک ہو جائیں ، بدقسمتی سے ہماری صفوں میں نفاق ہے ، اس سے کشمیریوں کو غلط تاثر جا رہا ہے ۔خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…