بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

’’پاک بھارت ایٹمی جنگ‘‘ نیویارک ٹائمز کا اہم انکشاف

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں بھارت کئی بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں سمیت کئی معصوم شہری بھی جاں بحق ہو چکے ہیں ، گو کہ پاکستان بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے پناہ طاقت کے باوجود بھی کئی بار در گزر کر چکا ہے تاہم بھارت کی دست درازیاں آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی روزنامے نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان کو دھمکیوں سے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔امریکی روزنامے نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی کی جانب سے بھارت کے اندر اورمقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے جواب میں بھارتی وزیراعظم کے ردعمل سے قوم پرستی کے جذبات، ذرائع ابلاغ میںاشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے جس سے بھارت کے پاکستان کے ساتھ جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم بھارت کے حملہ کرنے پر اس میں دفاع کی ناقابل تسخیر قوت موجود ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…