کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7اہلکار زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق 5سے 6دہشتگردوں نے حملہ کیاہے جبکہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاہے ۔سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پردھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حملہ آواروں کی تعداد پانچ سے چھ بتائی جاتی ہے،ٹریننگ سینٹر میں500زیر تربیت اہلکار موجود ہیں،ڈی آئی جی کے مطابق حملہ آور ہاسٹل میں گھس کر فائرنگ کررہے ہیں،اس سینٹر میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے ریکروٹس موجود ہوتے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ٹریننگ سینٹرمیں دوسے ڈھائی سوزیرتربیت اہلکارموجود ہیں جبکہ ٹریننگ سینٹرکے اندرزورداردھماکے آوازبھی سنی گئی ۔
پاک فوج حرکت میں آگئی ،آپریشن شروع ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































