بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف اسرائیل، انڈیا اور امریکہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ مجھے بچاؤ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بڑا دعویٰ کر ڈالا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز شریف خود کو بچانے کیلئے امریکہ و اسرائیل سے مدد مانگ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ زبان جو مودی بول رہا تھا اب وہی امریکہ بھی بولنے لگ گیا ہے کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آئی ایس آئی کروا رہی ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اپنی ذات کو بچانے کیلئے اسرائیل، بھارت اور امریکہ سے مدد کی اپیل کر رہا ہے۔ نواز شریف نے امریکیوں، بھارتیوں اور اسرائیلوں سے کہا ہے کہ مجھے بچاؤ اور میری مدد کرو۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جب بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کچھ ہونے جارہا ہوتا ہے تو یا تو لائن آف کنٹرول پر کچھ ہونا شروع ہوجاتا ہے یا پھر دھماکے ہونا شروع ہوجاتے ہیں، اس حوالے سے پارٹی اجلاس میں غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف آنے والے بیان کا جواب دینا وزیر دفاع کا کام ہے لیکن وہ نواز شریف کی کرپشن بچانے کے لیے جواب دے رہے ہیں اور شوکت خاتم پر الزامات لگارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…