اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات۔۔۔اہم فیصلے کر لئے گئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ترجمان وزیر اعظم کے مطابق پیر کو ہونے والی ملاقات میں قومی و علاقائی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں قومی سلامتی سمیت دیگر معاملات پر کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے ڈان کی متنازعہ خبر بارے معاملے پر انکوائری سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تفصیل کے مطابق متنازعہ خبر لگنے کی انکوائری بارے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انکوائری معاملے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے حکومت کو تنہا چھوڑ دیا۔ سرل الیمڈا نامی صحافی نے عسکری قیادت اور سویلین حکام کے مابین ہونے والی میٹنگ کے بارے میں بے بنیاد باتیں شائع کی تھیں۔ ان باتوں کی تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو اس پر کام کر رہی ہے اور اس کمیٹی میں ہونے والی انکوائری کے عمل سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ نجی خبار کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے متنازعہ خبر سے علیحدگی بارے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جلد اپنے فیصلے سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔
نجی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس بارے لیک ہونے والی خبر کے ڈانڈے وزیر اعظم ہاؤس سے جا ملتے ہیں۔ متنازعہ خبر کے پیچھے چھپے کردار آہستہ آہستہ غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ نجی اخبار کے مطابق انکوائری کمیٹی سے اس ضمن میں کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ، خبر دینے کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے جا کر مل رہے ہیں۔ نجی اخبار کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو یہ کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو دبا کر رکھیں ، اس لئے چوہدری نثار نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے عمل سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ نجی اخبار کے مطابق چوہدری نثار آج شام وزیر اعظم سے ہونے والی میٹنگ میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…