منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 30 اہم ترین رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ایم کیوایم کی 3 خواتین سمیت 52 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ? تفتیشی افسر نے بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 سے زائد ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے پہلے سے گرفتار کنور نوید جمیل ، قمر منصور اور شاہد پاشا کی عدم پیشی اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، فاروق ستار، ذاکرقریشی، جاویدکاظمی سمیت 30 سے زائد ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ? تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…