ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ!! گزشتہ چند دن سے ابتک کتنی بار فائرنگ کر چکا؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی پر بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر دی۔ تفصیل کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت اب تک 90 سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح ساڑھے 4 بجے سے 7 بجے تک جاری رہا تاہم فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر ایک مرتبہ پھر اسے دہشت گردی کا ‘مخرج قرار دیا ہے اور کہا ہے بھارت کا یہ ہمسایہ دہشت گردوں کی ذہنیت کو فروغ دے رہا ہے۔اتوار کو ساحلی شہرگوا میں ابھرتے ہوئے معاشی ممالک کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک صرف دہشت گردوں کو پناہ ہی نہیں دیتا بلکہ ایک ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں اقتصادی خوشحالی کے لیے سب سے بڑا اور براہ راست خطرہ دہشت گردی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اس کا مدرشپ (مخرج) بھارت کے پڑوس میں واقع ایک ملک ہے۔نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر مزید کہا کہدنیا بھر میں دہشت گردی کے ماڈیول اس ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘دہشت گردی کے خلاف برکس کو مل کر آواز اٹھانے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹس کے ذریعے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہمسایہ ملک جس ذہنیت کو فروغ دیتا ہے اسی ذہنیت کے تحت سیاسی مقاصد کیلئے دہشت گردی کے استعمال کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس ذہنیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور برکس ممالک کو متحد ہو کر کارروائی کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پہلے لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر ثبوت کے الزام تراشی کرتا رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…