جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کوگردن سے دبوچ لیا تھا، انڈیا کی سپلائی لائن کٹ گئی تو نواز شریف نے کیا ، کیا؟‘

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جانتی ہے وہ پاکستان سے نہیں لڑ سکتی۔ بھارت پاکستان کو بھوٹان سمجھ کر آپریشن کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع لے لینی چاہئے۔ کیونکہ لوگ جنرل راحیل شریف کو کہہ رہے ہیں کہ کچھ کرکے جائیں۔کارگل جنگ کے سوال پر سابق صدر نے نے کہا کہ یہ ہماری بہادری کی مثالیں ہیں، ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، پاک فوج جنگ جیت رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے روٹ توڑ ڈالے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا اس وقت کے وزیر اعظم پوچھتے رہے کہ کارگل سے پیچھے ہٹیں؟ اسی وزیراعظم نے عوام کو بتایا کہ فوج پیچھے ہٹی۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ برکھادت کی کتاب میں بھارت کے کلنٹن سے رابطے کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج میں کھانا کھانے کیلئے نہیں لڑنے کیلئے گیا تھا۔

بھارتی ڈی جی ایم او کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے جو وہ نہیں سیکھ رہا کیا وہ بھول گئے ہیں کہ پہلے انکے ساتھ کیا سلوک کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر کارروائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ یاد رکھے کہ پاکستان بھی اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر کارروائیاں کرے گا۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دبنگ انداز میں بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں۔ جبکہ پروگرام میں موجود صحافی بھی پریشان ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی ٹی وی اینکر نے جب ان سے سوال کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی ڈی جی ایم او اور دیگر کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ماضی میں بھارت کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دے چکا ہے اور اگر بھارت نے اس کے بعد بھی ایسی کوئی مہم جوئی کی تو بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مشرف نے مزید کہا کہ بھارت کا اپنے ملک کی ہر ناکامی کا الزام پاکستان پر ڈال دیتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم سے لے کر نچلی سطح تک سب صرف الزام تراشیاں ہی کرتے ہیں۔ بھارت بغیر ثبوت کے الزام تراشیوں کو سلسلہ بند کرے ورنہ اس کا خطرناک خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ مشرف نے کہا کہ بھارتی فوج اور حکومت کسی بھول میں نہ رہیں۔ مشرف کے اس دبنگ بیان کے بعد بھارتی میڈیا پر وحشت طاری ہو گئی ہے اور مشرف کے جواب کو دھمکی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…