ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

اسپین کا سفارتکار کتنے عرصے سے پاکستان میں تعینات تھا؟جائے وقوعہ سے کیا برآمد ہوا؟ بڑی خبر

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے سفارتکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، قونصلر اتاشی ایف سیون ٹو میں رہائش پذیر تھا۔ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والا جینز اسپین کے سفارت خانے میں قونصلر اتاشی تعینات تھا اس کی لاش ایف سیون ٹو کی رہائش گاہ سے ملی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسپینیش سفارت کار چونتیس برس سے پاکستان میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ جینز نے دو شادیاں کیں اور دونوں بیویاں اسے چھوڑ کر چلی گئیں۔ جینز طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ ایف سیون ٹو میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس نے اسپینیش سفارت کار جینز کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپینش سفارتکار کی لاش کے قریب سے 38 بور کا پستول بھی برآمد ہوا اور ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، اس بات کو بھی یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ یہ قاتلانہ کارروائی نہیں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپین کے سفارتخانے کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اسپین کے سفارت کار جان جینر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سفارت کار ایف سیون ٹو میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے اسپین کے سفارت کار 34 سال سے پاکستان میں مقیم تھے۔لاش کے پاس سے 38 بور کا پسٹل ملا ہے۔ سفارت کار کے ملازم کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…