اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ‘ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے، ان پر کسی کے دستخط نہیں ہیں‘ عمران خان نے یہ خود کہانی تیار کی ہوئی ہے‘ خان صاحب آپ پچھلے دروازوں سے وزیراعظم نہیں بن سکتے‘ پچھلے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں‘ قلابازی خان کی قلا بازیوں سے کچھ نہیں ہوگا‘ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں‘ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں، آپ کو شرم آنی چاہئے، کے پی کے میں کیا کیا ہے آپ نے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ہے۔ عمران خان جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں لیکن اپنے بارے میں جواب نہیں دے رہے ہیں۔ عمران خان آج تک کسی فورم پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے اس پر کسی کے دستخط نہیں ہیں اور پانامہ سے متعلق عمران خان نے خود ہی کہانی تیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں اپنے ہی لگائے ہوئے احتساب کمشنر کو ہٹا دیا۔
کے پی کے میں احتساب کا معاملہ کیوں آگے نہیں بڑھایا جارہا۔ پانامہ پیپرز میں پیش کئے گئے دستاویز دستخط شدہ نہیں۔محض کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ خان صاحب آپ پچھلے دروازے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کہاں ہے۔ عمران خان جھوٹ‘ فراڈ اور فریب کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ خان صاحب بتائیں اداروں کی پاسداری کون کررہا ہے۔ کون نہیں کررہا اور خان صاحب بتائیں کہ کے پی کے کا سسٹم کہاں ہے۔ قلابازی خان قلابازیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔جھوٹ اور فریب سے عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر فورم پر عمران خان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں۔ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے۔عمران خان یوٹرن کے ماسٹر اور قلابازی خان ہیں۔ سڑکوں پر نہیں ہر قانونی فورم پر الزام کا جواب دیں گے۔ عمران خان پچھلے دروازے کی تلاش میں ہیں خان صاحب پچھلے تمام دروازے بند ہیں۔ آپ نے دو سال میں قوم کو تباہ کردیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں۔ عمران خان جھوٹ بول بول کر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
پانامہ سے متعلق عمران خان نے یہ چیز خود تیار کروائی!سینئر سیاستدان کا دھماکے دار دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری
-
عمران خان پمز ہسپتال منتقل



















































