ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الطاف حسین نے کوڈ ورڈز میں میرا نام ’’آلو‘‘ رکھا ہوا ہے! سینئر سیاستدان کے انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنے ہی لیڈر سے خطرہ ہوتا تھا۔ ایم کیو ایم کو کبھی باہر سے خطرہ نہیں ہوتا۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ میں ایم کیو ایم میں ہوتا تھا تو مجھے حق بات کرنے پر لندن اور جنوبی افریقہ سے قتل کی دھمکیاں ملیں۔ مجھے اطلاعات مل چکی تھیں کہ الطاف حسین مجھے کوڈ ورڈز میں ’’آلو‘‘ کے نام سے پکارتے تھے ۔ مجھے یہ اطلاعات ملیں کہ الطاف حسین نے حکم جاری کر دیا ہے کہ آلو کو کاٹ دو اس لئے میں نے فوری طور پر ایم کیو ایم چھوڑ دی اور خود کو محفوظ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے لگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ الطاف حسین نے وڈیو خطاب کرکے اپنے کارکنوں کی تذبذب کی کیفیت کو دور کر دیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے اب ان کا کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی کوئی تعلق ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنے وڈیو خطاب میں کارکنوں کو اشارتاََ یہ کہہ دیا ہے کہ وہ اس کا بندو بست کریں اور اس بات پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں شدید کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ کچھ سیاستدان ملک چھوڑ کر جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ الطاف حسین نے بلاواسطہ طور پر فاروق ستار کو دھمکی دیدی ہے۔ فاروق ستار کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اسی لئے فاروق ستار گھر سے کم کم نکلتے ہیں۔ نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کو ٹیک اوور کرکے جو کام کیا ہے اس کے نتائج انتہائی بھیانک ہو سکتے ہیں اور فاروق ستار کو اس ضمن میں احتیاط کرنی چاہئے۔ نبیل گبول نے کہا کہ الطاف حسین نے فاروق ستار کو کہہ دیا کہ آپ استعفیٰ دیدیں ورنہ عوام آپ سے خود استعفیٰ لے لے گی اور اس استعفے کا مطلب سب جانتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…