پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماء گرفتار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژ رپورٹ) ایم کیو ایم نئی مشکلات میں پھنس گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنماء گلفراز خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلفراز خٹک کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ گلفراز خٹک کو گرفتاری کے فوراََ بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گلفراز خٹک ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔ جبکہ خواجہ اظہار کی درخواست ضمانت پر سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان پراشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ اس کیس میں فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنما مفرور ہیں۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو خواجہ اظہار نے عدالت کو بتایا کہ ان کو سینے میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ ہسپتال جائیں گے جبکہ والدہ کی طبیعت بھی بہتر نہیں ہے لہذا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے،اے ٹی سی نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ اسی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارسمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔یاد رہے کہ خواجہ اظہار نے دیگر ستائیس مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…