اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے جنگ کا خوف ۔۔بڑی تعداد میں بھارتی فوجی بارڈر پر اپنے مورچوں سے بھاگ نکلے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت ،میڈیا اور بھارتی فوج کی جانب سے جنگی جنون کے دعوؤں کے بعدان کی اپنی فوج اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے بھارتیوں کی صورتحال یہ ہے کہ لاہور کے بارڈر ایریا کے ساتھ ساتھ لگنے والے بھارتی دیہاتی علاقے نہ صرف خالی ہو چکے ہیں بلکہ بی ایس ایف کے اہلکار بھی فرنٹ پر بنی اپنی برجیوں کو خالی کر کے دو، دو کلومیڑپیچھے مورچوں میں جا چکے ہیں۔بھارتی سرحدی علاقے رتن کورڈ، اٹاری ، آرزووالی ، پل کنجری اور دیگر دیہات نہ صرف خالی ہو چکے ہیں بلکہ جنگ کے خوف سے وہاں کے رہائشی کھڑی فصلوں کو چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں جاچکے ہیں۔چار روز سے ان علاقوں میں نہ کوئی کسان اور نہ ہی بھارتی فوجی نظر آ رہے ہیں۔پل کنجری چیک پوسٹ سمیت دیگر برجیوں پر بھی بھارتی فوجی نظر نہیں آ رہے۔جبکہ دوسری جانب بھارتی سرحد سے 20 فٹ دوری پر پاکستانی کسان بے خوف وخطر نہ صرف اپنے کام میں مصروف ہیں بلکہ پاکستانی رینجرز کے جوان بھی سخت گرمی میں اپنے مورچوں پر چاق وچوبند نظر آ رہے ہیں۔پاکستانی کسانوں کا جذبہ حب الوطنی اتنے عروج پر ہے کہ وہ سینوں پر پاکستانی پرچم سجائے فصلوں کی کٹائی کی بجائے ملک کی حفاظت کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ان کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں ہے اگر بھارتی جنگ کریں گے تو ہم اپنی فوج کے ساتھ مل کر ان سے لڑیں گے ہم اپنے دیہات کسی قیمت پر خالی نہیں کریں گے ہم بزدل نہیں پاکستانی ہیں اس سے بڑھ کر مسلمان ہیں ملک کی حفاظت کرنا صرف فوج کا کام ہی نہیں ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کریں۔جس دن سے یہ جنگی جنون شروع ہوا ہے ہم بھارتی سرحد کے زیادہ قریب ہو کر کام کرتے ہیں اور ہر روز یہ دعا مانگتے ہیں کہ جنگ شروع ہو توہم بھارتیوں کو مزہ چکھاسکیں۔ کسانوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو پھر ہم امرتسر جا کر اپنی فصلیں کاشت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے پاکستان سے جنگ کے خوف کی وجہ سے چھٹیوں کی درخواستیں دے دی تھیں۔ بھارت جنگی جنون کا شکار تو نظر آتا ہے لیکن بھارتی فوجی پاکستان کا مقابلہ کرتے ہوئے خائف ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…