ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

’’جنگ کی تیاریاں ‘‘ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون بڑھتاجا رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔تفصیلات کیمطابق بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی افواج کی تیاریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تیاریا ں عروج پر ہیں ۔ اطلاع ہے کہ بدھ کے روز بھارتی فوج کی ٹینک کے میزائل بٹالین کو ریاست کے سرحدی علاقوں میں اتار دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق میزائل بردار ٹینکوں کی تعداد200کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔جسلمیر باڑ میر کے علاقوں میںبھارتی افواج نےاپنے ذخیروں کو محفوظ بتانے کے لئے زیر زمین سیف ہائوسز کی نگرانی کا کام اسپیشل کمانڈوز کے سپرد کر دیا ہے کہا جا رہا ہے کہ راجستھان کے 22سرحدی علاقوں کو خالی کرایا گیا ہے۔دو ہزار سے زائد خندقوں کو جو مورچوں کے طور سے استعمال میں آئیں گی، تیار کیا گیا ہے۔ راجستھان میں اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زائد فوج کو لایا جائے گا نیز باڑ میر پر راج باہینی کو لگا دیا جائے گا کہا جارہا ہے کہ جام نگر اور کچھ کے علاقوں میں بھارتی نیوی کی سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں کہا جارہا ہے کہ راجستھان کے علاقوں میں بھارتی آرمی نیوی اور ایئر فورس کے مشترکہ آپریشن برائے راجستھان کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے گنگا نگر میں گنگا کنال کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب دیدیا۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اس تمام صورتحال میں پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت نے ثبوت تو نہ دیئے البتہ خود بھارتی وزیراعظم نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا ہے۔اڑی حملے کے بعد بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا لیکن بھارتی حکومت کو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود اپنے ملک میں اس جھوٹے دعوے پر منہ کی کھانی پڑی اور اب خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی پربات کریں جب کہ دیگر حکام اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری تھی جس کو پاک افواج نے مسترد کردیا تھا۔عالمی میڈیانے بھی بھارتی دعوے پرشکوک ظاہرکئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…