کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی احتساب عدالت نے سابق مشیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی احتساب عدالت نے سابق مشیراطلاعات سندھ پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 15ارب روپے سے زائد کرپشن کے ریفرنس میں ایک مرتبہ پھر19اکتوبرتک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کوحکم دیا ہے کہ ملزمان کوآئندہ سماعت پرگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم جبکہ عدالت نے عبوری ضمانت پررہاملزمان کی ضمانت میں آئندہ سماعت پرتوسعی کردی ہے۔
جبکہ دوسری طرف کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی کے خلاف درج4 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی وسیم اختر کی جانب سانحہ 12مئی کے حوالے سے درج 4مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ہے عدالت میں سانحہ 12مئی 2007کے حوالے سے وسیم اختر کے خلاف مقدمہ زیرسماعت ہیں عدالت اس سے قبل 3مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی 13اکتوبر تک ملتوی کرچکی ہے عدالت میں پیشی کے موقع پرمیئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وہ عدالتوں میں مقدمات کی جاری سماعتوں سے مطمئن ہیں وہ جیل سے باہر آکرکراچی سٹی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کرناچاہتے ہیں جبکہ میئرکی غیرموجودگی میں ڈپٹی میئرقانونی طورپراجلاس کی کارروائی چلاسکتا ہے ،وزیراعلی سندھ کوچاہیئے کہ آئندہ کراچی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں میری شرکت کے لیے اقدامات کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔بدھ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما کے نابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی



















































