بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ہی دن میں پاکستان پر تیسرا بڑا حملہ کر دیا گولہ باری شروع ۔۔۔پاک فوج کا بھرپور جواب

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون کا شکار بھارتی حکومت کی آشیر باد پر بھارتی فوج نے ایک ہی دن میں تیسری بار پاکستان کیخلاف محاذ کھول دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی فوج نے افتخار آباد سیکٹرکے بعدکیل سیکٹر پر بھی گولہ باری شروع کر دی ہے جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور شدید فائرنگ کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج نے افتخار آباد سیکٹر میں ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔بھارتی فوج کی جانب سیایک بار پھربٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے،بھارتی فوج نے گاؤں ناطرمینڈلااورمدارپورکوفائرنگ کانشانہ بنایا۔ فائرنگ سیکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارہ مولامیں بھارتی فوجی کیمپ کیقریب فائرنگ کے ساتھ دستی بموں کے دھماکے ہوئے ہیں،حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا جبکہ2مسلح افرادبھی ماریگئے۔بھارتی میڈیا کے دعویٰ میں کہا گیا کہ حملے میں 2بھارتی فوجی زخمی ہوگئے،حملہ آوروں کیخلاف آپریشن کامرکزی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،مسلح افراداوربھارتی فوج کیدرمیان فائرنگ رک گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 6مسلح افرادنیراشٹریہ رائفلزکیمپ پرحملہ کیا،حملہ آوروں کیساتھی فرارہونیمیں کامیاب ہو گئے ہیں،حملہ آور2گروپوں کی صورت میں راشٹریہ رائفلزکیمپ پہنچے،حملے سیبھارتی فوجی کیمپ کونقصان نہیں پہنچا۔ادھربھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا جواب دینے کی حکمت عملی پر غور کے لیے سیاسی قیادت ا?ج اکٹھی ہو گی، وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔تاہم کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطہ ہو ا ہے جس کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کردی، کہتے ہیں کنٹرول لائن پرتناؤ کم کرنے کیلئے رابطوں پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم نے دورہ نیویارک میں عالمی رہ نماؤں پر واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سرحدی تناو? کے واقعات ہوتے رہیں گے۔بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے امریکا اور برطانیہ میں دستخطی مہم جاری ہے،آپ بھی برطانوی یا امریکی شہری ہیں تو اس مہم میں حصہ لیں اور مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…