جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا،بھارت میں گھس کر ماریں گے،کھوکھلے دعوے نہیں کرتے،پاکستان کا دبنگ اعلان

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بس بہت ہوگیا،بھارت میں گھس کر ماریں گے،کھوکھلے دعوے نہیں کرتے،پاکستان کا دبنگ اعلان،
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے سرجیکل اسڑائیک کا دعویٰ اندرونی عوامی دباؤ پر کیا،سرجیکل اسٹرائیک پاکستان بھی کرسکتا ہے، ہمارے پاس یہ صلاحیت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ دعویٰ اس لیے کیا کہ بھارتی عوام کو مطمئن کر سکے، بھارت اب اندورنی اور بیرونی دباؤ برداشت نہیں کر پا رہا،بھارت کا اڑی واقعے کا الزام فوری پاکستان پر لگانا سراسر ناقابل فہم ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں اس کی جانب سے کی جانے والی بربریت پر کھل کر جذبات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اڑی واقعہ پاکستان کی طرف سے نہیں ہوا،بھارت کا اڑی واقعے کا الزام فوری پاکستان پر لگانا سراسر ناقابل فہم ہے۔وزیر اعظم نے یہ کہا کہ اڑی واقعہ کی ابتدائی تحقیقات ہونا ضروری تھا،ممکن نہیں بھارت چندگھنٹوں میں اخذ کر لے حملہ سرحد پار سے ہوا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بے معنی ہے، بھارت نے بہتر تعلقات کی بنتی فضا کو خود خراب کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسڑائیک کا دعویٰ اندرونی عوامی دباؤ پر کیا،سرجیکل اسٹرائیک پاکستان بھی کرسکتا ہے، ہمارے پاس یہ صلاحیت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ دعویٰ اس لیے کیا کہ بھارتی عوام کو مطمئن کر سکے، بھارت اب اندورنی اور بیرونی دباؤ برداشت نہیں کر پا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…