اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید نائیک امتیاز کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کر دی گئی جبکہ حوالدار جمعہ خان کی نماز جنازہ آج دوپہر کو استور میں ادا کی جائے گی ۔بھارتی فوج کیخلاف دو بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے ۔ بھمبر سیکٹر میں جام شہادت نوش کرنے والے محمد امتیاز کا تعلق فیصل آباد ہجویری ٹاؤن سے تھا جس کی نماز جنازہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
شہید امتیاز کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ۔آج بیٹے نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا بہادر بیٹا تھا۔بھارت جان لے کہ ایسے ہزاروں بیٹے پاکستان پر پر قربان کر سکتا ہوں ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ شہید نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ، شہید محمد امتیاز 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، شہید نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹیوں کو چھوڑا ہے ۔دوسرے شہید حوالدار جمعہ خان کا تعلق استور کے نواحی گاوں فقیر کوٹ سے تھا ۔ نماز جنازہ آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور دو بیٹاں چھوڑی ہیں ۔
بھارت کیخلاف وطن عزیز پر جان نچھاور کرنیوالے شہید سپوت کے والد کا بھارت کو ایسا جواب کہ ہر کوئی سبحان اللہ کہہ اٹھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































