جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

بھارت نے سرحدی گاؤں خالی کروا کر فوجیں بارڈ ر پر لگا دیں

datetime 29  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے انٹرنیشنل بارڈر پر بھی غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں ۔ بھارتی پنجاب میں بارڈر کے قریب واقع گاؤں خالی کروائے جا رہے ہیں اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اضافی دستے بھی انٹرنیشنل بارڈر پر تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں خالی کروانے شروع کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پربھارت نے بی ایس ایف کے اضافی دستے بھی بھجوا دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سرحدی علاقوں کی 10 کلو میٹر حدود سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقل مکانی اور فوج کے اضافی دستوں کا حکم مرکزی حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا جس پر عمل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال اور جنگ کی صورت میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی وقت پاکستان سے جنگ شروع ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب اڑی حملے کے بعد بھارت کے پاکستان کے خلاف سازشی حربے جاری،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت اب پاکستان سے فضائی معاہدے کو ختم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔بھارت پہلے ہی آبی جارحیت کے لئے سندھ طاس معاہدے کے خاتمے پر غور کررہا ہے۔بھارت کی خطے میں امن و امان تباہ کرنے کی پے در پے سازشیں جاری ہیں ،مودی سرکار میں پاکستان سے جنگ کرنے کی ہمت نہیں تو مختلف محاذ آرائیاں شروع کردیں۔خود بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اگر فضائی حدودکی بندش عمل کیا گیا تو دونوں ممالک کو طیاروں کے ایندھن کے اخراجات پر بھاری خرچہ اٹھانا پڑے گا، بھارتی اخبار کے مطابق بھارت سے پاکستان کو ئی پرواز نہیں آتی تاہم پی آئی کی پروازیں ممبئی اورنئی دہلی جاتی ہیں۔بھارت نے 2001میں بھی بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا جواز بنا کر اپنی فضائی حدود پاکستان پر بند کردی تھی۔ گزشتہ روز بھارتی سازشوں کے باعث سارک کانفرنس ملتوی کی گئی تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…