اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور صبح سویرے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹرمیں بھارتی فورسزکی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ناترلچھیال گاؤں اورمحلقہ علاقوں کوفائرنگ کانشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔بھارتی فائرنگ کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اورگولہ باری سے مظفرآباد میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر واقع اہم شہر عباس پور بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاپھیل گئی جبکہ پاک فوج نے فوری طور پر حرکت میں آ کر دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع راولاکوٹ میں واقع عباس پور شہر جو کہ لائن آف کنٹرول پر واقع ہے پر بھارتی فوج کی جانب سےبلا اشتعال اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق ج گرلز کالج کی عمارت سمیت شہر کی کئی عمارات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ جس کےبعد علاقے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس شہر کو رات میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد شہری آبادی میں سے زیادہ تر نے رات گھروں سے باہر گزاری تھی جبکہ صبح گولہ باری شروع کی گئی جس کے بعد ایک دم سے باقاعدہ حملے کے انداز میں گولہ باری اور فائرنگ شروع کی گئی مگر پاک فوج کی بروقت اور تیز جوابی کارروائی سے بھارتی فوج آگے بڑھنے میں ناکام رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مزید دستے علاقے کی جانب روانہ کر دئے گئے ہیں۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔! بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا ۔۔ شدید فائرنگ اور گولہ باری۔۔ پاکستانی افواج حرکت میں آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































