اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان میں افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ فرنٹیئر کور کے حکام کا کہنا تھا کہ ہر آئی ای ڈی کا وزن 20 کلو گرام تھا۔فرنٹئیر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے نولہ کے علاقے میں آپریشن کیا جہاں سے 1800 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 150 دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) اور بڑی مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بعد ازاں دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا۔
پاردشمن کے ناپاک عزائم ۔۔پاکستانی جانبازحرکت میں آگئے ۔۔ دشمن کو سرحد پر ہی گردن سے پکڑ لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































