سکھر(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار جیسی دس طاقتیں بھی ا?جائیں تو پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ،بھارت ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتا ہے توہم اس کیلئے تیار ہیں،پاکستان دنیاکومحسوس کرائے اگرجنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی ، پاکستان عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کررہاہے، ہم دنیا کو محفوظ بناناچاہتے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ضرورت نہیں،ایم کیوایم پاکستان کئی بار کہہ چکی ہم پاکستانی ہیں توانکی بات تسلیم کرنی چاہیے۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مودی سرکار جیسی دس طاقتیں بھی آجائیں پاکستان کو کوئی خوف نہیں ہے ، جنگ ہوئی تو یہ تھرڈ ورلڈ وار میں بدل جائے گی۔ وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ موثر انداز میں اٹھایا ، پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر بھی ہونا چاہیئے تھا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جنگ پاکستان اور بھارت کے حق میں بہتر نہیں ، مودی سرکار جیسی دس طاقتیں بھی ا?جائیں تو پاکستان کو کوئی خوف نہیں ہے۔پاکستان دنیاکومحسوس کرائے اگرجنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی ، بھارت کسی بڑے ایجنڈے پر کام کرنا چاہتا ہے ، دنیا میں کہیں کوئی محدود جنگ نہیں ہے اوراگر جنگ ہوتی ہے تو خطے کو اور دنیا کو خطرہ لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،لوگ شہید ہورہے ہیں ، ہماری فوج ضرب عضب کی صورت میں دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا مسئلہ موثر انداز میں اٹھایا ، پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر بھی ہونا چاہیئے تھااورمیاں صاحب کو اقوام متحدہ جانے سے پہلے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا۔ جنرل راحیل شریف کی توسیع سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک میں بہت عزت کمائی ، آرمی چیف کو اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی ضرورت نہیں اور نہ ہی فیلڈ مارشل کا تصور اب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بڑے ایجنڈے پرکام کرنا چاہتا ہے، عالمی قوتیں بھارت کو جارحانہ اقدامات سے روکیں کیونکہ اگر جنگ ہوئی تو خطے اور دنیا کو خطرہ لاحق ہوگا لہذا پاکستان دنیا کو محسوس کرائے کہ اگر جنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کیا ایسی 10 سرکاریں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں لیکن اگر بھارت ایک بار پھر پاکستان کو ا?زمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں تاہم اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کواقوام متحدہ جانے سے پہلے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا لیکن پھر بھی تمام سیاسی جماعتیں نہ صرف ملکی مفاد میں ایک ہیں بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے بھی سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں تاہم وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا مگر یہ مسئلہ ایسے حل ہونے والا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان نہ صرف عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے بلکہ افواج پاکستان ضرب عضب کی صورت میں دہشت گردوں سے مقابلہ کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس پر ا?رٹیکل 6 تھا اسے وزیراعظم نوازشریف نے چھوڑدیا، ایم کیو ایم پاکستان متعدد بار کہہ چکی کہ ہم پاکستانی ہیں تو ہمیں ان کی بات تسلیم کرنی چاہیے جب کہ بانی ایم کیوایم کا ذہنی توازن اور صحت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا تصور اب نہیں ہے۔
’’مودی جیسے 10 بھی آجائیں تو پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘‘ اگر ہم ۔۔۔خورشید شاہ کا بھارت کو کرارا جواب !!!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سر میں گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق
-
وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین نے ہلچل مچا دی
-
ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا ءسے نکال کر مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شامل کر دیا
-
بچی کو 16 کروڑ روپے کا زندگی بچانے والا انجیکشن لگادیا گیا
-
ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا
-
گریٹ گیم(تیسرا حصہ)
-
انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ
-
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا
-
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار
-
ہوم ورک نہ کرنے پر استاد کا طالب علم پر تشدد، دونوں بازو توڑ ڈالے، مقدمہ درج ،ٹیچر گرفتار
-
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا
-
فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
-
اریکا حق سے کیا رشتہ ہے؟ عاشر وجاہت نے حقیقت بتا دی



















































