جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان امن لیکن بھارت اس کےلئے تیارنہیں ،وزیراعظم کی سلامتی کونسل میں تقریرنے بھارت کی نیندیں اڑادیں 

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے،پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت اس کیلئے تیار نہیں ہے،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔کشمیریوں کی نئی نسل بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ‘بھارت کے ہاتھوں شہید برہان وانی کشمیریوں نوجوانوں کیلئے مثال بن چکے ہیں ‘برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے جذبے کو نیا عزم دیا-وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ ہے،داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں،پاکستان ہی دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا ہے،انسانی ترقی ہی ہمارے مستقبل کا تعین کرے گی،ہمارے ہزاروں عوام، فوجیوں نے دہشتگردی میں جانیں دی ہیں،ضرب عضب آپریشن دنیا کا کامیاب ترین آپریشن ہے،انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں،داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگذیر ہو چکی ہیںبڑی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں،دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا ہے،پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ شکار ہوا ہے،پاکستان دہشت گردی کاسب سے زیادہ شکار ہواہے،دہشت گردی کو بیرونی حمایت حاصل رہی ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے ہزاروں شہری اور فوجی جوان شہید ہوئے ،انسداد دہشتگردی کے لیے اقدامات کامثبت نتیجہ آیاہے،ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی مہم ہے ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں 2لاکھ سے زیادہ فوج تعینات کی،دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے ،دہشت گردی کے خلاف کوششیں مشترکہ ہونی چاہیے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ بنیادی وجوہات کے حل کے بغیرنہیں جیتی جاسکتی۔پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں-افغانستان میں امن کا واحد راستہ افغانستان ہے، بھارت نے مذاکرات کے لیے نا قابل قبول شرائط رکھی ہیں،مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں،یہ بات سب کو واضح ہونی چاہیے کہ مذاکرات پاکستان پر کوئی احسان نہیں ہے،پاکستان بھارت امن کیلیے میں نے آگے بڑھ کر کام کیا ہے،بھارت کیساتھ تمام مسائل کے حل کیلیے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی،بھارت کیساتھ غیرمشروط طور پر کسی بھی فورم پر بات چیت کیلیے تیار ہیں،مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں بھارتی فورسزنے100سے زائدکشمیریوں کوشہیدکیا،انسداددہشت گردی کےاقدامات کے مثبت نتائج آئے،پاکستان اوربھارت کے مذاکرات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں،مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرپاکستان اوربھارت میں امن ممکن نہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام 70 سال سے آزادی کا انتظار کررہے ہیں،بے گناہ کشمیری بچوں اور خواتین کے قتل عام کی تحقیقات کی جائیں ،لوگوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا،بھارت کے ساتھ امن مذاکرات چاہتے ہیں،سرینگرمیں بچوں،خواتین کی بڑی تعدادسڑکوں پرنکل کرآزادی مانگ رہی ہے،ان مظالم سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے،برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آئے،برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آیا،دہشتگردی کی جڑیں غربت اورلوگوں کےحق خود ارادیت سے محرومی میں ہے،بھارت کی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم ڈھائے،اس وقت تک دہشتگردی کاخاتمہ نہیں کر سکتے جب تک اس کی جڑوں کا تعین نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات دونوں ممالک کی ضرورت ہیں ،بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں،پاکستان بھارت کےساتھ امن چاہتاہے،مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے ہی خطرے میں اضافہ ٹل سکتا ہے،کشمیر میں ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈگ کمیٹی بنائی جائے،کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات ہونی چاہےے،مسئلہ کشمیر کے حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے آپسی مسائل کا حل ہونا ناممکن ہے،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے،بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا مکمل اہل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی امن اورترقی کےلیے اقوام متحدہ کاکردارقابل تحسین ہے،سیکیورٹی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دلو انے وعدہ پوراکرے،بھارت کوغیرمشروط طورپرتمام مسائل کے حل کیلیے مذاکرات کی دعوت دیتاہوں-ہم کشمیری رہنماوں کے بیرون ملک سفر پرپابندی کوختم کرنیکامطالبہ کرتے ہیں،ہم بھارت کے ڈریکونین قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان خط ےمیں بھارت کےساتھ اسلحے کی دوڑنہیں چاہتا،پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے،ہم وہاں مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم بھارت کے ڈریکونین قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…