نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردنیاتوجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کاشکارہے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات میں رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج معصوم کشمیریوں پرظلم ڈھارہی ہے لیکن اس سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر ی عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ قابض فوج کشمیری عوام پرمظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کواحتجاج کاحق دیاجائے اوران پربھارتی فوج کے مظالم بندکرانے کے لئے اقوام متحدہ اپناکرداراداکرے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ہماری مذاکرات کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام سڑکوں پرآکرحق آزادی مانگ رہے ہیں لیکن بھارت ان کے حق کودبانے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لئے ہم تیارہیں لیکن بھارت ہماری اس خواہش کوکمزوری نہ سمجھے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہرقسم کے خطرے کامقابلہ کرنے کےلئے تیارہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے مختلف مشنوں میں اہم کرداراداکررہاہے جس کی اقوام متحدہ نے خود بھی تصدیق کی ہے ۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم ،بھارت سے مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ۔۔۔وزیراعظم کاجنرل اسمبلی میں دبنگ اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































