اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کا جوابی وار ، بھارتی آرمی چیف نے ہاتھ کھڑے کر دیئے بھارتی فوج نے مودی کو کیا مشور ہ دیا ؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کا جوابی وار ، بھارتی آرمی چیف نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ، بھارتی فوجی کمانڈروں نے وزیراعظم مودی کو کسی بھی فوجی کارروائی کا خیال دل سے نکالنے کا مشورہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پرحملے کی صورت میں نقصان ہمارا ہی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ کیمپ پر حملے کے بعد بھارتی سیاستدان اور میڈیا جنگ کی بڑھک ہانک رہا تھا۔اس پر پاک فوج نے واضح اور کھلا پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے اعلان کے بعد بھارتی وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع منوہر پاریکر قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سمیت اہم حکام شریک ہوئے۔
بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کے مشیر اجیت دوول نے فوجی کمانڈرز سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے آپشن مانگے۔ اس پر جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر دفاعی انتظامات مزید مضبوط بنا لیے ہیں۔ کنٹرول لائن پر پاک فوج سے چھیڑچھاڑ کا خیال دل سے نکال دینا ہی بہتر ہوگا۔جنرل دلبیر سنگھ نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ انہوں نے فیلڈ کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں اور خود کنٹرول لائن کا بھی جائزہ لیا ہے۔ کوئی بھی ایڈونچر خود بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فضائیہ کے سربراہ اروپ اراہا شریک نہیں تھے جس کا واضح مطلب ہے کہ فضائی کارروائی کا کوئی آپشن زیر غور نہیں جبکہ مظفر آباد سرینگر بس سروس معطل نہ کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی کوئی فوجی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…