جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بڑی دہشتگردی کا خطرہ!!ہائی الرٹ یہ کام فوری کیا جائے ۔۔حساس اداروں نے واضح بتا دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ بھرکے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے پیش نظر خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے صوبے کے ائیرپورٹس پرسیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سندھ بھر کے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ہدایات جاری ہونے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ائیرپورٹس پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ الشہاب کے ارکان دھماکا خیز مواد چھپانے کے ماہر ہیں، گروہ کے ارکان دہشت گردی کے لئے بارودی مواد کی نقل وحرکت کرسکتے ہیں جب کہ دہشتگرد باروی مواد کی منتقلی کیلئے جدید طریقہ استعمال کریں گے۔ دہشت گرد گروہ بارودی مواد کی نقل و حرکت کے لئے ائیرپورٹس کا استعمال کریں گے، یہ باروی مواد کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا جب کہ باروی مواد نجی ائیرلائنز کے ذریعے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک کلو سے زائد باروی مواد ہارڈ ڈرائیو یا مدر بورڈ میں چھپایا جاسکتا ہے جب کہ لیپ ٹاپ میں بارودی مواد کی منتقلی کا سراغ لگانا مشکل ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…