نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیانے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سارک کانفرنس کے لیے پاکستان جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم کا سارک کانفرنس میں پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، فیصلے کا اعلان کانفرنس سے پہلے کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی حملے کے بعد نریندر مودی کے سارک کانفرنس کے لیے پاکستان جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا سارک کانفرنس میں پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، فیصلے کا اعلان کانفرنس سے پہلے کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فیصلہ اڑی حملے سے ہفتوں پہلے کیا جا چکا ہے اور اب اڑی حملے کے بعد نریندر مودی کے پاکستان جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں بھارت کی نمائندگی کے لئے وزارتی سطح کا وفد سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان بھیجا جائے گا،بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک اور20 زخمی ہوگئے تھے اوراس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جس کے بعد بھارت کی عسکری وسیاسی قیادت پاکستان پر محدود پیمانے پر حملے کی باتیں کررہی ہیں جب کہ دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا
پاکستان میں سارک کانفرنس ،اڑی معاملہ یا پھر کچھ اور ۔۔۔! بھارتی وزیراعظم مودی نے ناقابل یقین اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں