لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے بعد پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ نے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کا اعلا ن کر دیا، باقاعدہ تحریک چلانے کا فیصلہ کر کے اشتہارات بھی چھپوا لیے گئے جنہیں رائیونڈ مارچ کے روز احتجاجی ریلی کے روٹ پر آویزاں کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ کی جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کھل کر سامنے آگئی ہے اور یو تھ ونگ نے ملک بھر میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کی تحریک چلانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یو تھ ونگ نے پا رٹی ونگز کو ضلعی صدور کے ماتحت کرنے پرجہانگیر ترین کے خلاف مہم چلانے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کیلئے جہانگیر ترین کے خلاف بینرز، اشتہارات اور فلیکسز بھی بنوا لئے گئے ہیں جن پر’’ ہمیں جہانگیر ترین کے نظریے والا پاکستان نہیں چاہیے ‘‘ اور’’جہانگیر ترین نامنظورنامنظور‘‘کے نعرے درج ہیں۔یو تھ ونگ کے مطابق ان بینرز ، اشتہارات اور فلیکسز کو رائیونڈ مارچ کے روز احتجاجی ریلی کے روٹ پر آویزاں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یو تھ ، لیبر اور خواتین ونگز کو ضلعی صدور کے ماتحت کر نے کا نو ٹیفکیشن جا ری ہو ا تھاجس پر یو تھ اور لیبر ونگز نے جہانگیر ترین کے خلاف اعلان بغاوت کردیا۔
’’عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے‘‘ تحریک انصاف میں ایک اور بڑی بغاوت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































