اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رات گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے لاہور کینٹ میں رات گئے تفصیلی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی رات گئے ملاقات کی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں ایسے معاملات بھی زیر غور آئے جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینلز نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لاہور میں موجودگی کی خبر دی ہے اور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران آرمی چیف اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔
شہباز شریف کی رات گئے جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































