اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قومی اسمبلی آمد سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں معمول کی کارروائی جاری تھی۔اسی دوران عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاوں گا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سے پوچھوں گا کہ کس مجبوری کے تحت نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا اور میرے خلاف ریفرنس کیوں بھیجا۔میڈ یا سے گفتگو کے بعد جب عمران خان قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے ایوان پہنچے تو اس سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان سے چلے گئے۔اب پرویز ملک کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ہوئی۔
عمران خان کی قومی اسمبلی میں دبنگ آمدسپیکر ایاز صادق کرسی سے اٹھ کر کیوں چلے گئے؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































