کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پاناما لیکس میں شامل شریف خاندان کے چار افراد سمیت 450 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں،جن میں متعلقہ افراد سے ذرائع آمدنی و دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ان 450 افراد میں پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے پاناما لیکس میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کاعندیہ دے دیاہے۔ ادارے کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین اور حسن نواز، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر سمیت 450 شہریوں کوآف شور کمپنیوں کے معاملے پر نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور رہنما علیم خان کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان تمام 450 افراد سے اثاثہ جات کی تفصیلات، ذرائع آمدنی، بینک اکاؤنٹس میں جمع شدہ آمدنی، زیورات و دیگر قیمتی اشیا کی معلومات اور زیر کفالت افراد کی تمام تر تفصیلات طلب کی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ نوٹسز یکم جولائی سے نافد ہونے والے نئے قوانین کی تحت جاری کیے گئے ہیں جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو دس سال تک کے انکم ٹیکس کے گوشواروں کے بارے میں کسی شخص سے پوچھ گچھ کرسکتا ہے۔اہلکار نے بتایا کہ جن افراد کو بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے سے متعلق نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں زیادہ تعداد کاروباری طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں سے زیادہ افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔اہلکار کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں انھیں کہا گیا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اس کا جواب دیں کہ ان آف شور کمپنیز بنانے کے ان کے ذرائع آمدن، ان کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور رقم کو بیرون ملک بھجوانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی حکام کو تفصیلی آگاہ کریں۔
پاناما لیکس ،شریف خاندان کے 4افراد سمیت تحریک انصاف کے دو بڑے بھی زِد میں آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(دوسرا حصہ)
-
سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد
-
کالعدم بی ایل ایف کی خاتون خودکش بمبار کے سہولت کار کی بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین نے ہلچل مچا دی
-
ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا ءسے نکال کر مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شامل کر دیا
-
ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا
-
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا
-
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
-
ویرات کوہلی کے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے پر لزلیز نے خاموشی توڑ دی
-
انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا
-
بڑی غیر ملکی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کیلئے تیار ہوگئی
-
پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
-
ہوم ورک نہ کرنے پر استاد کا طالب علم پر تشدد، دونوں بازو توڑ ڈالے، مقدمہ درج ،ٹیچر گرفتار



















































