اسلام آباد(این این آئی)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے 24 اراکین اسمبلی نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف پاکستان مخالف نعرے لگانے پر قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی جس میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ٗ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں الطاف حسین کی تقریر کے باعث میڈیا ہاؤسز پر ہونے والے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان میں شامل اور پاکستان کی حامی ہے لہذا ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کو ریاست اور ادارے کھلے دل سے تسلیم کریں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پیروکار تخلیق پاکستان کی جدوجہد کرنے والوں کی اولاد ہیں اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کو جب اظہار خیال کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے سب سے پہلے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے ’’بھائی‘‘ کو سرپرائز دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































