ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاکستان کابڑا شہر میں یکے بعد دیگر ے2 دھماکوں سے گونج اٹھا، ہلاکتیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2016 |

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان میں کچہری روڈ پر ضلع کچہری کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرادن میں خود کش بمبار نے ضلع کچہری کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ وکلا سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے کے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ۔

ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور نے پہلے دستی بم حملہ کیا اور پھر ضلع کچہری گیٹ پر خود کو اڑالیا۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد ضلع کچہری جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں سیکیورٹی کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خودکش دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کا ضلعی کچہری میں داخلہ بند کردیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…