جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حساس اداروں کا زبردست کومبنگ آپریشن غار میں سے کیا اور کتنی ہزار تعداد میں برآمد ہو؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرنٹیرکور بلوچستان(ایف سی) اور پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران مزید 9دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ترجمان ایف سی کے مطابق جمرات گئے اورہفتہ علی الصبح خفیہ اطلاعات پر سریاب کے علاقوں اسماعیل آباد اور موسیٰ کالونی میں پولیس کے ساتھ ملکر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران 9دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق لشکرجھنگوی اور کالعد تحریک طالبان سمیت مختلف تنظیموں سے ہے۔
ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ، بم دھماکوں اور سرکاری املاک بالخصوص گیس پائپ لائنوں اور بجلی کے ٹاور اڑانے کی وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے ۔ذرائع کے مطابق ابھی تک ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ خفیہ آپریشنز بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ بے گناہ افرادکو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا جبکہ جرائم میں ملوث افراد کو پولیس حوالے کردیا جائیگا۔دوسری جانب ایف سی نے برنائی کے دشوار ترین پہاڑی سلسلے میں کارروائی کر کے 8 انٹی ٹینک مائنر سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ غار کے اندرونی حصے سے ایل ایم بی سمیت25 ہزار گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…